ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا
ٹائم میگزین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں نائب صدر کاملا ہیریس کو شکست دی تھی، انہیں مخصوص سرخ ٹائی اور ایک فکر انگیز پوز کے ساتھ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بنایا گیا ہے۔
میگزین کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے وضاحت کی کہ تاریخی واپسی، غیر معمولی طور پر سیاسی تبدیلی اور دنیا میں امریکا کے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے لیے سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔
اس کا اعلان ہر سال کیاجاتا ہے، جو سال کی سب سے بااثر شخصیت کا اعتراف ہے، ماضی کے فاتحین میں ٹیلر سوئفٹ اور ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ خود ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں، جنہوں نے یہ اعزاز 2016 میں ہلیری کلنٹن کو شکست دینے کے بعد حاصل کیا تھا۔
اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قاونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بے دخلی اور بڑے ٹیرف عائد کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے نہ صرف امریکی معیشت بلکہ اہم تجارتی شراکت داروں کی معیشتوں کے شدید متاثو ہونے کا خطرہ ہے۔
ٹائم میگزین کے سرورق اور امریکی صدارت میں واپسی کے بارے کچھ سال پہلے تک سوچا بھی نہیں جا رہا تھا۔
اس سال ٹائم میگزین کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے افراد میں موجودہ امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، روسی ماہر اقتصادیات یولیا نوالنایا اور حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی ناوالنی کی بیوہ شامل تھے۔
میگزین کی جانب سے نیتن یاہو کی نامزدگی کو غزہ میں جاری تباہ کن اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس میں اب تک 44 ہزار 800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔