• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کرپشن کیخلاف مسلسل جنگ میں کامیابی کا انحصار اجتماعی سوچ پر ہے، چیئرمین نیب

شائع December 9, 2024
فوتو:ڈان نوز
فوتو:ڈان نوز
فوتو:ڈان نوز
فوتو:ڈان نوز

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے جس میں ہماری کامیابی کا انحصار عوام کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہے۔

انہوں نے یہ بات انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اپنی زیر صدارت منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کہی، تقریب میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جب کہ بہترین کارکردگی کے حامل نیب افسران کو ایوارڈ بھی دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے قیام سے اب تک 6.1 کھرب کھرب کی برآمدگی کی، رواں برس 13 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدگی کی گئی جوکہ ایک سال میں سب سے بڑی برآمدگی ہے، ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئیں۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ رواں سال نیب کراچی، نیب سکھر اور نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی متاثرکن رہی، کراچی اور سکھر ریجن نے 1.8 ملین ایکٹر رقبے پر جنگلات کی اراضی بلواسطہ بازیاب کر کے بالترتیب 2.4کھرب روپے اور 1.1 کھرب روپے بچائے۔

چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بد عنوانی کے حکومتوں اور شہریوں کی زندگی پر دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، بدعنونی کے خلاف جنگ میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، انہیں انسداد بدعنوانی کے عمل میں شریک کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے، بدعنوانی کے خلاف اقدامات و اصلاحات کے نتیجے میں رواں سال نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

نیب پاکستان کے مقتدر ادارہ کے طور پر بدعنوانی کی روک تھام اور قومی وسائل کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے، ہماری کامیابی کا انحصار عوام کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہے۔

صدر، وزیراعظم کا بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

رواں سال اس دن کا موضوع ہے ’بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کو تشکیل دینا‘ جو کہ انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر مرکوز ہے۔

اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں واکس، ریلیوں اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر سطح پر بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ دن بدعنوانی کے خلاف جنگ، شفافیت کو فروغ دینے اور احتساب کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقوام کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بدعنوانی عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے، اہم وسائل کو ضائع اور سماجی و اقتصادی ترقی کو روکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سخت احتسابی اقدامات کو نافذ کرکے اور گورننس میں شفافیت کو فروغ دے کر بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی ایک گھناؤنا عنصر ہے جو معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاشروں کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جہاں وہ کرپشن سے پاک ترقی کر سکیں۔

وزیر اعظم نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی سے پاک مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کا اعادہ کیا جہاں عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024