• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال اور مدارس بل پر مشاورت

شائع December 8, 2024
—فائل فوٹو: مریم نواز/ٹوئٹر
—فائل فوٹو: مریم نواز/ٹوئٹر
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس
فوٹو:پی ایم ایل (ن) ایکس

وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرا عظم نواز شریف سے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کے تناظر میں مجوزہ مدارس بل پر مشاورت کی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی کے صدر نواز شریف سے جاتی امرا لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے پارٹی قائد کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن کے مطالبات کے تناظر میں مجوزہ مدارس بل پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کو مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ حکومت مدارس کو شدت پسندی اور انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہی ہے، یہ تو ہم ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے آئین پاکستان کے ساتھ چلنا ہے، ریاست سے تصادم نہیں چاہتے، آپ الزام لگا کر ہمیں بدظن کرنا چاہتے ہیں۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم نے آپ کے خلاف ’اعلان جنگ‘ نہیں کیا، آپ نے ہمارے خلاف جنگ شروع کردی، ہم تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی اطاعت کرتے ہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے عافیت مانگا کرو، دشمن کا سامنا کرنے کی خواہش نہ کیا کرو، لیکن اگر سامنا ہوجائے تو پھر ڈٹ جاؤ، اب سامنا ہوچکا ہے تو ہم ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی گڑ میں میٹھا زہر دے کر درحقیقیت مدارس کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں، بیورو کریسی کی جانب سے خواہ کتنے ہی خوشنما، ہمدردی کے میٹھے الفاظ استعمال کیے جائیں اور کہیں کہ ہم تو مدارس کو مرکزی دھارے میں لاکر طلبہ کو روزگار دینا چاہتے ہیں، عالموں، فاضلوں کو مختلف شعبوں میں کھپانا چاہتے ہیں، یہ جبری اصلاحات تھوپنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا لاہور میں مصروف دن، پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف سے ان کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات کے لیے وزیراعظم کی رہائشگاہ پہنچے اور سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے امور پر گفتگو کی۔

شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ ۔ ذولفقار احمد بھنڈر، رضا حیات ہراج نے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم نے رضا حیات ہراج سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

رکن پنجاب اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ، رہنما مسلم لیگ (ن) میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024