• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

برطانیہ میں طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم

شائع December 7, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان ’ڈراگ‘ کے نتیجے میں کرسمس سے قبل سفر میں خلل پیدا ہوا اور ملک بھر میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے رات بھر تیز ہواؤں کے حوالے سے ویلز اور جنوب مغربی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا۔

حکومت نے 30 لاکھ افراد کو فون پر سائرن کی طرح الرٹ جاری کیا کہ اور رات گھر پر رہنے کی ہدایت کی۔

بزنس سکریٹری جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ طوفان نے ’چیلنجنگ صورتحال‘ کو جنم دیا۔

طوفان کے نتیجے میں ہفتے کے آخر میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے، جس میں پورے برطانیہ میں 100 سے زیادہ سیلاب کی وارننگز اور الرٹس جاری کیے گئے۔

شمال مغربی انگلینڈ کے لنکا شائر میں پولیس نے بتایا کہ طوفان کے دوران ایک درخت وین پر گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو سے ایڈنبرا تک اور مشرقی انگلینڈ میں کیمبرج اور اسٹینسٹڈ ہوائی اڈے سمیت کئی راستوں پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا یا انہیں معطل کر دیا گیا۔

آر ٹی ای نیوز ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ میں ہوا کی وارننگ جاری کی، جس کے نتیجے میں 4 لاکھ لوگوں کو بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔

ڈبلن ہوائی اڈے نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ہفتے کی صبح طے شدہ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024