• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

جہلم: برطانوی شہری قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

شائع December 7, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب کے ضلع جہلم کی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر محمد علی حسین کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

برطانوی شہری قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد علی حسین کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، مجرم بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون کے اوائل میں جہلم کے تھانہ کالا گجراں کی حدود میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو اس کے بھتیجے نے تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قاتل بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔

11 جون کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ مقتولہ کی والدہ کی برسی کے موقع پر عرفان آدم پر اس کے بھتیجے محمد علی نے اپنے والد کے کہنے پر حملہ کیا تھا۔

متوفی کے چھوٹے بھائی کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ عرفان آدم گزشتہ 5 ماہ سے لاہور میں مقیم تھے اور اتوار کو گھرمالا میں اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر آبائی گھر گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024