• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

واٹس ایپ میسیج دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش

شائع December 6, 2024 اپ ڈیٹ December 7, 2024
فائل فوٹو: میٹا
فائل فوٹو: میٹا

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک منفرد فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جسے کامیاب آزمائش کے بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنا میسیج براہ راست دوسری ایپلی کیشن پر بھی بھیج سکیں گے۔

اس وقت تک واٹس ایپ صارفین اپنا میسیج صرف واٹس ایپ نمبرز پر بھیجنے کے اہل ہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد ان کے پاس مزید آپشنز ہوں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج یا کوئی بھی مواد واٹس ایپ سے کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر بھی بھیج سکیں گے۔

یہی نہیں بلکہ صارفین کو ممکنہ طور پر یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی بھیجیں۔

ممکنہ طور پر صارفین کو اپنا میسیج کسی کو براہ راست ای میل میں بھی بھیجنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے میسیج یا مواد کو دوسری ایپس یا پلیٹ فارمز پر براہ راست فارروڈ کرنے کے فیچر کے تحت ممکنہ طور پر اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مذکورہ فیچر پر ابھی محدود پیمانے پر آزمائش کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی بڑی آزمائش کے بعد اسے آئندہ چند ماہ تک پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024