کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مزید ایک روپے 14 پیسے سستی کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی، جس کا نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا، بجلی کے نرخوں میں تنزلی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی(سی پی پی اے) نے اکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔
واضح رہے کہ 6 نومبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی تھی۔
بجلی کی قیمت میں تنزلی ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی تھی، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف نومبر کے بلوں میں ملے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کو نہیں دیا گیا۔