• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ ’سول نافرمانی‘ کی کال دیں گے، علیمہ خان

شائع December 6, 2024
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی تو ہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی۔ — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی تو ہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی۔ — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 2 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ ’سول نافرمانی‘ کی کال دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے دو مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ایونیو آپریشن میں 150 لوگ لاپتا ہیں، تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی، پہلے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی تو ہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی۔

ایک سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ مشکل وقت آئے گا تو وزیر داخلہ محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024