• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اسلام آباد ہائیکورٹ احتجاج کی آڑ میں سبزی فروش کے بھائی کی گرفتاری پر برہم

شائع December 6, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کی آڑ میں سبزی فروش کے بھائی کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام ہائی کورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں عام شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایف 10 سے سبزی فروش کے بھائی کو احتجاج کیس میں گرفتار کرکے جوڈیشل کردیا گیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں، یہ تو بالکل غلط ہے، جو احتجاج میں شریک ہی نہیں، آپ ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں؟‘

وکیل ریاست علی آزاد نے موقف اپنایا آئی جی صاحب سیاسی نعرے لگانے میں مصروف ہیں اور جی 10 میں وکلا کی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، یہ بلوچستان نہیں دارالحکومت اسلام آباد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال دیے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس نے احتجاج سے قبل اور بعد افغان باشندوں سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024