• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

ترپتی دمری آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ

شائع December 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انٹرٹینمنٹ رینکنگ اور انفارمیشن ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم ڈی بی) نے بھارت کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شوبز شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 10 ایسی بھارتی شوبز شخصیات کو شامل کیا گیا، جن سے متعلق ویب سائٹ کے ماہانہ 25 کروڑ تک پیج ویوز دیکھے گئے۔

بولی وڈ اداکارہ ترپتی دمری نے حیران کن طور پر شاہ رخ خان، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی ایم بی ڈی پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی شخصیات کی فہرست درج ذیل ہے۔

10- پربھاس

09- عالیہ بھٹ

08- سمانتھا

07- ایشوریا رائے

06- شراوری

05- سوبھیتا دھلیپالا

04- شاہ رخ خان

03- اشان کھتر

02- دپیکا پڈوکون

01- ترپتی دمری

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024