سال 2024: یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

شائع December 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی۔

یہ فہرست پاکستان بھر میں ناظرین کا دل جیتے والے اُن لمحات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ملک میں مختلف تفریحی اور معلومات کے استعمال کے طریقوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔

اس سال ٹاپ میوزک ویڈیوز کیٹیگری موسیقی کو یکجا کرنے کی طاقت کا جشن مناتی ہے ، جس میں ایسے ٹریکس دیکھے گئے جو زبان سے بالاتر ہوکر دنیا بھر میں سامعین کو جوڑتے تھے۔

سال کی فہرست میں عالمی احساسات اور معروف مقامی فنکاروں کا امتزاج شامل رہا، جو کمیونٹیز اور قوموں کے درمیان پل تعمیر کرنے کے لیے موسیقی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا تھا۔

اس سال کے ٹاپ تین گانے، ایک پنجابی ہٹ، ایک بالی ووڈ بلاک بسٹر اور ایک دلکش پاکستانی گانے، موسیقی نے متنوع ذائقوں کو اجاگر کیا جو سرحدوں کے آر پار لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔

یہ گانے نہ صرف چارٹ میں سرفہرست رہے بلکہ دل و دماغ پر بھی قبضہ کر لیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موسیقی کوئی زبان نہیں جانتی۔

یوٹیوب پر سب سے مقبول گانے

1- نبے نبے – گپی گریو اور جیسمین سندلاس

2- آج کی رات | اسٹریٹ2 | تمنا بھاٹیہ

3-بالو بتیاں – علی ظفر - عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی

4- توبہ توبہ - وکی کوشل - ترپتی دیمری

5 -تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا

6-وی ہانیاں – آفیشل ویڈیو

7-تو جہ ملیا - آفیشل ویڈیو

8 -لہنگا - دلجیت ڈوسانی - نیرو باجوہ

9- ڈھولا سانوں چرایا ہے کچی شراب وانگو

10- شبھ – کنگ شٹ

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025