سال 2024: پاکستان میں یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ رہنے والی ویڈیوز کون سی رہیں؟
اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی۔
یہ فہرست پاکستان بھر میں ناظرین کا دل جیتے والے اُن لمحات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ملک میں مختلف تفریحی اور معلومات کے استعمال کے طریقوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔
اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا ، جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر رہیں۔
دلکش مقامی ڈرامے جیسے ”عشق مرشد“، ”جان نثار“، اور ”کبھی میں کبھی تم“ پہلی تین پوزیشنز پر موجود رہے۔
سال 2024 کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز
1- عشق مرشد – قسط 20
2- جان نثار - قسط 1
3 -کبھی میں، کبھی تم – قسط 1
4- ٹائیگر - جنوبی ایکشن فلم
5- اکھاڑا - قسط 1
6 - عبداللہ پور کا دیو داس - قسط 1
7- اسکنڈا - جنوبی بھارتی فلم
8- بیسٹ آف سی آئی ڈی - 2024
9 -مہرالنساء V لب U - پاکستانی فلم
10- رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی - منیب کو ریسکیو کر لیا