• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز

شائع December 4, 2024
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادی نہ ہو تو وہ ترقی نہیں کرسکتا — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادی نہ ہو تو وہ ترقی نہیں کرسکتا — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔

دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ریاست کا خیال رکھنا چاہیے، نقصان ملک کا ہورہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 24 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو 27 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

درخواست گزاروں میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے علاوہ زرتاج گل، دوار کنڈی، خدیجہ شاہ، ایمان طاہر، نادیہ خٹک سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں سے نمائندگی ہے اور خوش قسمتی ہےکہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادی نہ ہو تو وہ ترقی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنی سرگرمیوں کو آئین و قانون کے دائرے میں رکھا لیکن مشہور سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقع تھی کہ اپنے دارالخلافہ جارہے ہیں لیکن حکومت کے سلوک سے لگتا ہے شاید ہم یہاں کے باشندے نہیں، ملک کے موجودہ حالات میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025