شہریار منور کی جلد شادی کرنے کی تصدیق
اداکار و ہدایت کار شہریار منور نے جلد شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست کردی۔
گزشتہ چند ماہ سے شہریار منور کی جلد شادی کی افواہیں تھیں، انہوں نے چند ماہ قبل بھی فریحہ الطاف کو دیے گئے انٹرویو میں جلد نئی زندگی شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے مبہم انداز میں اپنا رشتہ طے ہوجانے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین بھی خوش ہیں۔
گزشتہ ماہ نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہریار منور دسمبر 2024 میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
اب انہوں نے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ دسمبر کے اختتام پر شادی کےبندھن میں بندھ جائیں گے۔
شہریار منور نے انٹرویو میں شادی کے سوال پر واضح کیا کہ وہ دسمبر کے اختتام پر شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ایک اور سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں، تاہم وہ نئی زندگی شروع کرنے کے فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔
شہریار منور نے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
اگرچہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دسمبر کے اختتام پر شادی کرنے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ اور جگہ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
گزشتہ چند ماہ سے افواہیں ہیں کہ شہریار منور اداکارہ ماہین صدیقی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں، تاہم اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی ہونے والی شریک حیات کا تعلق شوبز سے نہیں۔
گزشتہ چند ماہ سے ماہین صدیقی اور شہریار منور کو ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے، تاہم دونوں نے ایک دوسرے سے تعلقات سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔