• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

نوجوان پاکستانی اسپنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

شائع December 3, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

3 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

3 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور وہ ابتدا سے ہی مہمان ٹیم کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہی۔

زمبابوے کے دونوں اوپنر برین برینیٹ 21 اور ٹاڈی وناشے مارومانی 16 رنز بنا کر دہرے ہندسے میں داخل ہوسکے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں کا وکٹ پر قیام ان سے بھی کم رہا جو جلد وکٹیں گنوا کر پویلین لوٹ گئے اور پوری زمبابوین ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ زمبابوے کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور ہے، قومی ٹیم کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 شکار کیے، یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی مختصر ترین طرز کی کرکٹ میں سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

نوجوان اسپنر نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے ساتویں میچ میں انجام دیا، ان سے قبل عمر گل نے 2009 اور 2013 میں 6 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ان کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، حارث رؤف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بلے بازوں نے معمولی ہدف کو بلا کسی نقصان کے حاصل کرلیا، اوپنر عمیر یوسف 22 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح سے پاکستان نے 57 رنز کا ہدف حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز 2صفر سے اپنے نام کرلی۔

تاریخ ساز باؤلنگ کرنے پر سفیان مقیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024