• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

نرگس فخری کی بہن کو بوائے فرینڈ کے قتل پر عمر قید کا سامنا

شائع December 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی والد کی بیٹی امریکی نژاد بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ نرگس فخری کی بڑی بہن 43 سالہ عالیہ فخری کو امریکی پولیس نے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت نیویارک کے نواحی ضلع کے اٹارنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالیہ فخری کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جب کہ ان پر 9 دسمبر سے ابتدائی ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

عالیہ فخری کے کیس سے متعلق نیویارک شہر کے ضلع کوئنز کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ ایڈورڈ جیکب اور ان کی نئی گرل فرینڈ انستاسیا ایرن کے مکان کو آگ لگائی، جس سے وہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ عالیہ فخری نے مکان کے دروازے اور باہر نکلنے کے راستوں میں آگ لگائی تاکہ گھر میں موجود افراد باہر نہ نکل سکیں اور وہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق عالیہ فخری کے مقدمے میں ان پر دوہرے قتل سمیت اکیلے قتل کی متعدد دفعات اور آگ لگاکر لوگوں کو قتل کرنے جیسی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عالیہ فخری پر باضابطہ طور پر 9 دسمبر سے ٹرائل کا آغاز ہوگا، اس وقت خاتون پولیس کی تحویل میں ہیں۔

بیان کے مطابق اگر عالیہ فخری پر الزام ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ فخری بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ نرگس فخری کی بڑی بہن ہیں، ان کے والد پاکستانی نژاد امریکی تھے جب کہ ان کی والدہ یورپی ملک سے تعلق رکھتی تھیں۔

نرگس فخری اور ان کی بہن کی پیدائش اور پرورش امریکا میں ہی ہوئی، ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے، تاہم نرگس فخری نے 2014 سے قبل کیریئر کے لیے بھارت کا رخ کیا اور انہوں نے متعدد بولی وڈ فلموں میں بولڈ کردار ادا کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024