• KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am
  • KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے متبادل پلان دیے جانے کا امکان

شائع December 1, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کا تجویز کردہ متبادل پلان دیے جانے کا امکان ہے، یہ پلان برابری کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے گا جسے پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے کا نام دیا جائے گا، نئے فارمولا کے تحت پاک بھارت میچز اگلے تین سال کیلیے نیوٹرل مقام دبئی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے شرائط نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئیٌ کے ہوش اڑا دیے۔

پاکستان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ہائبرڈ ماڈل نہ ہونے کی صورت میں چیمپینز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ایونٹ پاکستان کیلیے ہائبرڈ اعلان تک پاکستان کسی صورت ہائبرڈ ماڈل نہیں مانے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریری طور پر یہ معاہدہ چاہتا ہے جب کہ بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، دونوں پارٹیز کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئی سی سی نئے پارٹنر شپ فارمولے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت فارمولے کو قانونی دستاویز دینے یا پریس ریلیز میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، پی سی بی بھارتی حکومت کے پاکستان آنے سے انکار کا لیٹر اور ثبوت فراہم کرنے کے موقف پر بھی قائم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی اہمیت تسلیم کرے اور سالانہ منافع میں بھی اضافہ کرے۔

دوسری جانب، پی سی بی کی شرائط کے بعد دیگر ممالک کے بورڈز نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

حتمی فیصلہ 24 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

ادھر، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی حتمی فیصلے تک دبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے، حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج بلائی جاسکتی ہے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ پی سی بی برابری کی سطح پر آپشن قبول کرسکتا ہے۔

اس سے قبل، دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ جو بھی ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا، چیمپئنز ٹرافی پر ہائبرڈ نہیں کوئی نیا فارمولا لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس میں پاکستان کی عزت اور کرکٹ کی جیت ہو، ایک ہی بار فیصلہ کریں گے جو طویل مدتی ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے تاہم پاکستان کی جانب سے مشروط آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024