• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

کراچی: جمالی پل کے قریب ڈمپر نے پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا

شائع December 1, 2024
— فوٹو: بشکریہ ایکسپریس نیوز
— فوٹو: بشکریہ ایکسپریس نیوز

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کالج پروفیسر اور ان کی اہلیہ کو کچل دیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی، لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔

طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج میں فزکس کے پروفیسر اور اسکیم 33 کے رہائشی تھے اور انہوں نے حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا اور ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

علاوہ ازیں، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے حادثے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024