لودھران میں طالبہ کا ’ریپ‘ کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
پنجاب کے ضلع لودھراں کے نجی اسکول کے پرنسپل کو نو ماہ قبل ساتویں جماعت کی طالبہ کو کلاس روم میں مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لودھراں صدر پولیس نے 12 سالہ بچی کے والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا جو اسکول کا مالک بھی ہے، جس نے واقعے کے بعد اسکول جانا چھوڑ دیا لیکن اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔
ضلعی پولیس کے ترجمان خان بہادر کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے شکایت کی کہ ان کی بیٹی بستی لالی والا کے اسکول میں پڑھتی تھی۔
نو ماہ قبل ملزم نے مبینہ طور پر صفائی کے بہانے ان کی بیٹی کو روکا اور جب ان کی بیٹی صفائی کر رہی تھی تو ملزم نے کمرے کو اندر سے بند کر دیا اور مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔
واقعے کے بعد ملزم نے بچی کو اسے ظاہر کرنے سے خبردار کیا اور اسے دھمکیاں دیں۔
شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد ان کی بیٹی خوفزدہ اور ہراساں نظر آئی لیکن اس نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔
تاہم اس نے اسکول جانے سے انکار کردیا اور یہاں تک کہ پڑھائی بھی چھوڑ دی۔ اب اس نے پرنسپل کے جرم کے بارے میں انکشاف کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا جسے ڈی پی او کامران ممتاز کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
متاثرہ بچی کا طبی معائنہ ہونا ابھی باقی ہے۔