• KHI: Fajr 5:39am Sunrise 6:59am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:26am Sunrise 6:54am
  • KHI: Fajr 5:39am Sunrise 6:59am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:26am Sunrise 6:54am

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تمام جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات

شائع November 29, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جیل اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ (ماہرین نفسیات) تعینات کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی ہر جیل میں ذہنی صحت کا مرکز قائم کیا جائے گا، کسی بھی قیدی کی جیل میں آمد کے 24 گھنٹے کے اندر اندر سائیکالوجسٹ قیدی کا معائنہ کرے گا۔

پنجاب کی تمام جیلوں میں تعینات کیے جانے والے ماہرین نفسیات ہر قیدی کے جرم، مجرمانہ تاریخ اور شخصیت کے مطابق کیٹیگری کا تعین کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کے لیے جیل عملے کی تربیت بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے ’آن لائن‘ اجلاس میں آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم، دیگر ججز سمیت پنجاب کے اعلیٰ افسران کے علاوہ آمنہ قادر، سینیٹر احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چیف جسٹس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ، لا اینڈ جسٹس کمیشن، پولیس اور محکمہ جیل کو ذیلی کمیٹی کی معاونت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ ماہرین نفسیات کے تقرر کے بعد اب قیدیوں کو تناؤ اور خودکشی کے رجحان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، سزائے موت کے قیدیوں کی ہر ماہ ’کاؤنسلنگ‘ کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں ماہرین نفسیات کی تعیناتی کا مقصد قیدیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 نومبر 2024
کارٹون : 29 نومبر 2024