• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

جنید جمشید کے بیٹے نے والد کی شادیوں پر خاموشی توڑ دی

شائع November 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مرحوم جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید نے والد کی ایک سے زائد شادیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے والد کے تمام بچے ایک ہی بیوی سے ہیں۔

جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید کی کچھ عرصہ قبل پوڈکاسٹ میں کی گئی گفتگو کی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ والد کی شادیوں پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بابر جنید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں جب والد پر مشکل وقت آیا تو ان کا خاندان برطانیہ منتقل ہوچکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن والد نے انہیں خود اپنی شادیوں سے متعلق بات بتائی اور ان سے کہا کہ ایک سے زائد بیویاں ہونے کے باوجود انہوں نے ان کی والدہ کو کسی چیز کی کمی نہیں دی۔

جنید جمشید کے بیٹے نے اعتراف کیا کہ ایک سے زائد شادیاں ہونے کے باوجود ان کے والد نے انہیں اور ان کی والدہ کو کسی چیز کی کوئی کمی نہیں دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی مجموعی طور پر تین شادیاں تھیں، ان کی والدہ کے علاوہ ان کے والد کی دو بیویاں اور تھیں۔

بابر جنید کے مطابق انہیں جہاں تک اپنے والد کی شادیوں کا علم ہے تو ان کے والد نے ان کی والدہ سمیت تین خواتین سے شادیاں کی تھیں، جس میں سے ایک اہلیہ ان کے ساتھ ہی حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سمیت جنید جمشید کے چار بچے ہیں جو کہ تمام پہلی اہلیہ سے ہی ہیں۔

خیال رہے کہ جنید جمشید دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز تباہ ہونے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے، رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی دوسری اہلیہ نیہا جمشید بھی تھیں۔

مذکورہ طیارے حادثے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت مجموعی طور پر 48 افراد سوار تھے۔ جنید جمشید کی موت کے چند سال بعد 2020 میں اسلام آباد کی ایک اور خاتون نے ان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ انہیں جائداد سے حصہ دلوایا جائے۔

اب جنید جمشید کے بیٹے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کی تین بیویاں تھیں، جس میں سے ایک اہلیہ ان کے ہمراہ جاں بحق ہوئیں۔

@junaid__jamshed

جنید جمشید کی کتنی شادی تھی؟ | بابر جمشید

♬ original sound - I Love Junaid Jamshed

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024