• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

وزیراعظم کا بیلا روس کے صدر سمیت مہمان وفد کے اعزاز میں عشائیہ

شائع November 26, 2024
وزیر اعظم نے بیلاروس کے صدر کا ایوان وزیراعظم آمد پر پُرتپاک استقبال کیا— تصویر: پی آئی ڈی
وزیر اعظم نے بیلاروس کے صدر کا ایوان وزیراعظم آمد پر پُرتپاک استقبال کیا— تصویر: پی آئی ڈی
— تصویر: پی آئی ڈی
— تصویر: پی آئی ڈی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سمیت مہمان وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں بیلاروسی وفد کے ارکان اور پاکستانی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی ہے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا، عشائیے میں جس میں بیلاروسی وفد کے ارکان اور پاکستانی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

دریں اثنا، بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منائی گئی، پاکستان نے بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکنیت پر مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی تھی جس کے دوران سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

ملاقات میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آڈیٹر جنرل آفس اور بیلا روس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان تعاون، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم کو روکنے اور پاکستان نیشنل ایگریڈیشن قونصل اور بیلاروس کے ایگریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ، ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی تعاون کے سمجھوتوں کا تبادلہ بھی کیا گیاتھا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے اور بیلا روس کی وزارت کے درمیان تعاون، نیوٹیک اور بیلاروس کے فنی تعلیم کے انسٹی ٹیوٹ کے درمیان اور دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی انٹیلی جنس کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024