• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی

شائع November 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سونے کی قیمتوں میں جاری اضافے کے رجحان کا سلسلہ رک گیا اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمتیں 4 ہزار ایک سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمتیں 4 ہزار 300 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 پر آگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ بھی 2 لاکھ 22 ہزار 172 روپے سے نیچے آ کر 2 لاکھ 18 ہزار 793 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 50 رپے اور 42 روپے تنزلی کے بعد 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 672 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو بروز ہفتہ سونے کی قیمت 2 ہزار 200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 تک پہنچ گئی تھی،

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024