• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

دوسرا ون ڈے: صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع November 26, 2024 اپ ڈیٹ November 26, 2024 06:11pm
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس
— فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کپتان کریگ اروِن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز کرنے والے توانداناشے مارومانی دوسرے ہی اوور میں محمد ابرار کا شکار بن گئے، وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کے دوسرے اوپننگ بلے باز جویلورڈ گمبی 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ارون 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے، سین ولیمز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سکندر رضا 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے محمد ابرار 4، سلمان علی آغا 3، فیصل اکرم اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تعاقب میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 19 ویں اورر میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا، صائم ایوب 113 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر جارح مزاج نوجوان اوپننگ بلے باز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو موقع دیا گیا ہے اور محمد حسنین کی جگہ محمد ابرار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاوایو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔

بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کا اسکواڈ

محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم

زمبابوے کا اسکواڈ

کریگ ارون (کپتان)، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 63 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے 54 میں پاکستان کامیاب رہا جب کہ زمبابوے کو صرف 6 میچز میں کامیابی مل سکی، ایک میچ ٹائی ہوا جب کہ دو بے نتیجہ ختم ہوئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024