• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، طیب طاہر اور ابرار احمد ڈیبیو کریں گے

شائع November 25, 2024
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کی جانب سے طیب طاہر اور ابرار احمد ڈیبیو کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم سے حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ طیب طاہر اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد اور فیصل اکرم

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بلاوایو میں 26 نومبر (کل) کھیل جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت نہ ہوا تھا، زمبابوے نے 40.2 اوور میں 205 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی تھی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز اسکور کیے تھے، جہاں پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، تاہم اس موقع پر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، اور زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، دوسرا ایک روزہ میچ 26 اور تیسرا 28 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم یکم، 3 اور 5 دسمبر کو تین 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے گی، ان تمام میچز کا انعقاد بلاوایو میں ہوگا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024