• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پاکستان اور بیلاروس کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

شائع November 25, 2024
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے بیلا روسی ہم منصب میکسم ریزہنکوو نے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلاروس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور علاقائی مسائل اور صدر لوکاشنکو کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے اور پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تبادلوں اور اعلیٰ سطح کے دوروں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر لوکاشنکو کے دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کلیدی علاقائی اور عالمی حالات بشمول مشرق کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے باہمی مفادات کے فروغ اور عالمی مشکلات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے عالمی اور علاقائی تنظیموں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی قیادت میں 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہا ہے، وفد میں وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی سمیت بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

وفد کے دورہ پاکستان کی مناسب سے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس سطح پر 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024