• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پی این آئی ایل لسٹ کے تحت بیرون ملک سفر سے روکنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع November 25, 2024
لاہور ہائیکورٹ — فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائیکورٹ — فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پی این آئی ایل لسٹ کا قانونی وجود نہیں ہے، بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ای سی ایل میں نام ڈالے جاسکتے ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پی این آئی ایل لسٹ اسمگلرز کے لیے بنائی گئی تھی، شہری نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر اس لسٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ پی این آئی ایل میں شہریوں کے نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پی این آئی ایل کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024