• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی، وزیر اطلاعات پنجاب

شائع November 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی اور اس وقت لاہور میں حالات معمول پر ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 104 ایم پی اے ہیں اور ہم جنگجوؤں کا انتظار کررہے ہیں لیکن کوئی نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں حالات معمول پر ہیں، لوگ ناشتہ کررہے ہیں اور چٹھی منارہے ہیں، یہاں آج مکمل سکون ہے، احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لانے والے خود ابھی تک سورہے ہیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوگئیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کررہے، بشریٰ بی بی اور ان کے بچے احتجاج میں شرکت نہیں کررہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین کو اپنے ساتھ احتجاج میں شامل کرتے ہیں اور پنجاب میں فساد اور تماشہ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرف سے کل تھریٹ الرٹ جاری ہوا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کرم نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل پارک ٹاور ایف ٹین سے 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے، دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام فتنہ فساد کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ان سے پنجاب میں ایک ہزار بندہ بھی نہیں نکل رہا لیکن علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی کی رہائی تک دھرنا دیں گے، دراصل انہیں تکلیف صرف اس کی ہےکہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024