• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر پیش

شائع November 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے 21 نومبر کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

ترتیب وار تمام صارفین کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین موصول ہونے والے وائس نوٹ یعنی آڈیو میسیجز کو ایک کلک کے ذریعے تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، یعنی صارفین سیٹنگ میں چیٹ کے آپشن میں جاکر وائس نوٹ ٹرانسکرائب کو آن کریں گے۔

مذکورہ فیچر کو اگرچہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین کو اس تک فوری رسائی نہیں دی گئی اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موصول ہونے والے آڈیو میسیجز کا ٹیکسٹ یعنی تحریر ایک ہی کلپ پر حاصل کر سکیں گے۔

صارفین کو موصول ہونے والے وائس نوٹ کی تحریر ان کے آڈیو کے نیچے فراہم کردی جائے گی۔

ابتدائی طور پر صارفین انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرینچ، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پورچوگیزی اور کنٹنیز زبان کے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے، تاہم کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کردیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے کام کرے گا اور صارفین کو ایک ہی کلک پر وائس میسیجز کی تحریر مل سکے گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ تک مذکورہ فیچر تک تمام پاکستانیوں کو بھی رسائی دے دی جائے گی جب کہ آئندہ چند ماہ میں اس میں اردو زبان کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024