• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

شائع November 22, 2024
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے برابر آگئے ہیں۔

محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے 5ویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔

فاسٹ باؤلر نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں محمد عباس نے صرف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوری اننگز میں انہوں نے 35 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے 16 بار یہ کارنامہ انجام دیا جس کے بعد وقار یونس نے 14 بار کیس بھی میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد عباس رواں قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025