• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

پی ٹی آئی احتجاج، لاہور رنگ روڈ، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ

شائع November 22, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے متعلق حکومتی اقدامات بدستور جاری ہیں، اسلام آباد کے تمام بس اسٹینڈ بند کرنے کے اعلان کے بعد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

این ایچ ایم پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج رات سے پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد موٹر وے بند ہوں گیم ڈی آئی خان سے اسلام آباد موٹر وے بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ موٹر ویز آج رات 8 بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق پشاور تا اسلام آباد ایم ون، اسلام آباد تا لاہور ایم 2، لاہور تا عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں تا ملتان ایم 4، سیالکوٹ تا لاہور ایم 11 اور ڈی آئی خان تا ہکلہ اسلام آباد ایم 14 کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث شہریوں کے لیے مسلسل مشکلات بڑھنے لگیں، 6 موٹرویز آج رات سے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ لاہور رنگ روڈ کو بھی 23 اور 24 نومبر کو بند کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ آج رات سے بند

اس سے قبل، پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈے رات 8 بجے سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد میں تمام اربن ٹرانسپورٹ بندکرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اربن ٹرانسپورٹ میں سی ڈی اے کی بسیں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ گرین لائن، بلیو لائن، اورنج لائن سروس بند بھی بند کردی گئی ہیں،

سی ڈی اے کی بسوں کو 8 بجے کے بعد ڈپوز پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، اسلام آباد کے 7 اربن روٹس پر بھی آج رات سے سروس بند ہو گی جب کہ الیکٹرک بس روٹ بری امام ،جی 11 ، فیض آباد تا پیر ودھائی کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بس اڈوں کے سامنے قناتیں لگا کر بند کیا جائے گا، عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تمام ہاسٹلز بند کروادیے گئے

ادھر، اسلام آباد کے تمام ہاسٹلز بھی بند کروادیے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج صبح تمام ہاسٹلز بند کروائے گئے ہیں، انتظامیہ کے اچانک فیصلے سے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔

طلبہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے اسلام آباد پڑھائی کے لیے آئے ہیں، اچانک ہاسٹلز بند کروادیے گئے ہیں، ایسے میں اب ہم گھر واپس کیسے جائیں؟

لاہور رنگ روڈ بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے 23 اور 24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنگ رنگ روڈ کو ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ رنگ روڈ 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے ممکمہ احتجاج کے پیش نظر کیا گیا، شرپسند عناصر نقص امن کا باعث بن سکتے ہیں، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے رنگ روڈ بند رکھا جائے۔

پمز ہسپتال ہائی الرٹ، چھٹیاں منسوخ

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پمز انتظامیہ نے ہسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے تمام ڈپارٹمنٹس کو سرکلر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ 23 نومبر سے نافذ العمل ہو گا اور پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے تک نافذ رہے گا۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ شفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف اور کلینیکل ڈپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید کہا گیا کہ جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025