• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سندھ ہائیکورٹ کا سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم

شائع November 22, 2024
سابق صدر مملکت عارف علوی— فائل فوٹو: را۴ٹرز
سابق صدر مملکت عارف علوی— فائل فوٹو: را۴ٹرز

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل (کھولنے) کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور بیٹے کی درخواست منظور کرتے ہوئے علوی ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 21 اکتوبر کو فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج جاری کیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 3 اکتوبر کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کیا تھا، ایس بی سی اے نے کہا تھا کہ ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنترول اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024