• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمران خان ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟ علیمہ خان

شائع November 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اڑھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی ہی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں، وہ ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی، ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہو گئی ہے اور انہیں رہا کیا جائے گا لیکن گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، یہ احتجاج کی کال قانون کی حکمرانی ،عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے، انہوں نے پاکستانیو اور اوورسیز پاکستانیو کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں اور جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025