• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’چین اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی عہدوں کی سربراہی‘، نامزد امریکی وزیر تجارت تنقید کی زد میں

شائع November 21, 2024
— فائل فوٹو: رائٹز
— فائل فوٹو: رائٹز

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ سرمایہ کار ہوارڈ لٹنک کو چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مرکزی حیثیت کے حامل عہدوں کی سربراہی دینےکے بعد ان کے چین کے ساتھ تعلقات واضح ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہاورڈ لٹنک کی مالیاتی فرمز بی جی سی گروپ، کینٹر فٹزجیرالڈ نے چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے فائدہ حاصل کیا۔

امریکا کے تجارتی نمائندوں، قانون دانوں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہاورڈ لٹنک کے کاروباری مراسم چین پر تجارتی اور برآمدی پابندیوں کی فیصلہ سازی کے دوران اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے سربراہ رون وائیدن نے سوال اٹھایا کہ ہاورڈ لٹنک کا چین میں مفادات کا ٹکراؤ واضح طور پر نظر آتا ہے، امریکی عوام کیسے توقع کرسکتی ہے کہ کوئی شخص جو چینی حکومت کے لیے کام کرتا ہو وہ امریکیوں کے لیے چین کے ساتھ توازن کو برقرار رکھے گا؟

عالمی مالیاتی ادارے’کینٹر فٹزجیرالڈ’، بی جی سی گروپ اور ٹرمپ مہم نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ نہیں کیا۔

ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین، جو خارجہ امور اور مسلح افواج کی کمیٹیوں کے رکن ہیں، نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ہاورڈ لٹنک سے امریکا کے مخالفین کے ساتھ مالی روابط کے بارے میں سوالات کیے جائیں، یہ ضروری ہے کہ ہمارے وزیر تجارت کی پہلی ترجیح ذاتی کاروباری معاملات کے بجائے امریکی عوام ہوں۔

مشترکہ منصوبے کی ویب سائٹ کے مطابق، ہاورڈ لٹنک کی مالیاتی خدمات کی کمپنی بی جی سی گروپ کا ’چینی کریڈٹ ٹرسٹ‘ کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے میں 33 فیصد حصہ ہے، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھلین کلارک نے کہا کہ ہاورڈ لٹنک عملی طور پر ’چینی حکومت کے کاروباری شراکت دار‘ ہیں، یہ اس امکان کو تقویت دیتا ہے کہ چینی حکومت کو وزیر تجارت پر سبقت حاصل ہوگی اور ایک غیر ملکی حکومت کے آگے ہتھیار ڈالنا بدترین صورتحال ہوگی۔’

خیال رہے کہ امریکی قانون کسی بھی ایگزیکٹو برانچ کے عہدیدار کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ کسی ایسے ’مخصوص معاملے‘ میں ’ذاتی اور واضح طور پر‘ حصہ لے، جو ان کے مالی مفادات کو متاثر کرے۔

نامزد وزیر تجارت کی کمپنی ’کینٹر فٹزجیرلڈ‘ نے چینی کمپنیوں کو امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان جگہ بنانے میں مدد بھی فراہم کی ہے،گزشتہ سال، اس کمپنی نے چینی بایوٹیک فرم ’ایڈلائی نورٹئے‘ کے ’نیسڈیک آئی پی او‘ کی کفالت کی، جو بیجنگ کی جانب سے چینی کمپنیوں کے لیے بیرون ملک شیئرز کی فہرست سازی سے قبل خصوصی فائلنگ حاصل کرنے کے نئے قواعد نافذ کرنے کے بعد پہلی کامیاب چینی کمپنی بنی۔

ہاورڈ لٹنک کے اپنے کاروبار اور پالیسی سے متعلق درپیش چیلنجز کو بی جی سی گروپ نے ستمبر کی مالیاتی فائلنگ کے دوران بھی اجاگر کیا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات جسے جزوی طور پر ہاورڈ لٹنک کی جانب سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے وہ کمپنی کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024