• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کو روکا جائے، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط

شائع November 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال روکا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا سرکاری خزانہ استعمال نہ ہو۔

وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ سرکاری ملازمین اور سرکاری خزانہ کسی بھی سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہوں، تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج میں بھی سرکاری وسائل استعمال کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دی ہے جس کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن پس پردہ مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات میں تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جاری مذاکرات میں آج یا کل پیش رفت کا امکان ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ہے، راستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے اور متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025