• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آرمی چیف کا کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ

شائع November 20, 2024
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئیڈیاز کے دورے میں آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 36 ممالک نے اسٹالز لگائے، جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی، تقریب میں گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی جہاز کا افتتاح کیا گیا، جو اعلی درجے کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

مزید بتایا کہ یہ بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق نمائش آئیڈیاز 2024 کا 12واں ایڈیشن 19 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔

قبل ازیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پرتپاک استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہوگیا تھا۔

4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پہلے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نمائش میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024