• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm

چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، بیجنگ

شائع November 19, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کے لیے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں نومبر کے آخر سے دسمبر کے آخر تک پاکستان میں ہوں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی وزارت دفاع نے بتایا کہ ’وارئیر 8 مشقیں‘ انسدادِ دہشت گردی اور اسٹرائیک آپریشن پر مرکوز ہوں گی، دونوں افواج مختلف خصوصیات کے کثیر سطح کی تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی۔

مزید کہنا تھا کہ دونوں افواج حقیقی جنگی حکمت عملی کے تحت جنگی مشقوں میں حصہ لیں گی، مشقیں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گی۔

چینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستانی افواج کے درمیان یہ آٹھویں مشترکہ فوجی مشق ہوگی۔

واضح رہے کہ آج نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ’پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے‘ پر مرکوز تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اور متعلقہ اداروں اور وزارتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ انسدادِ دہشت گردی مہم پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024