پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ٹی20 کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی، تاہم ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم پر وائٹ واش کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
دوسری جانب، تیسرے ٹی20 کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، جہانداد خان قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے اور محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کے لیے کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا ہے، ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان ٹیم
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کینگروز نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔