• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

آئیڈیاز 2024: کراچی کے چند علاقوں میں 4 روز کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان

شائع November 17, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کے پیش نظر کراچی میں چار روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شارع فیصل اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی ادارے 19 تا 22 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آئیڈیاز نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیےکیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں ہوگا۔

سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024