• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

چین: ووکیشنل اسکول میں مشتبہ شخص کا چاقو سے حملہ، 8 افراد ہلاک

شائع November 16, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں چاقو کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شام کے وقت جیانگ سو صوبے کے چیانگ شہر میں ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص اسکول کا 21 سالہ سابق طالب علم ہے، جسے رواں برس گریجویشن مکمل کرنا تھا لیکن وہ امتحانات میں ناکام ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے غصے کا اظہار کرنے اور یہ قتل کرنے کے لیے اسکول واپس آیا، مزید کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

چین میں چاقو سے حملہ کرنا غیر معمولی بات نہیں ہے، جہاں آتشیں اسلحے پر سختی سے قابو پایا جاتا ہے، لیکن اتنی زیادہ ہلاکتوں والے حملے نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو چین کے جنوبی شہر ژوہائی میں ایک تیز رفتار گاڑی اسپورٹس سینٹر کے باہر لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ڈرائیور کو واقعہ کے بعد فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا تھا، مزید بتایا کہ 62 سالہ فین نامی مشتبہ کار ڈرائیور نے خود کو ایک چاقو سے زخمی کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024