• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

اسرائیل فورسز کی مسلسل پانچویں روز لبنان کے دارالحکومت پر بمباری، 59 افراد شہید

شائع November 16, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل پانچویں روز لبنان کے درالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں دحیہ، ہارت ہریک اور شياح کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں رضاکاروں سمیت 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جنوبی صوبے نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید 2 طبی معاونین جبکہ سول ڈیفنس سینٹر پر فضائی حملے میں کم از کم 12 رضاکار شہید ہو گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں 59 افراد شہید جبکہ 182 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ بیروت کےجنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 مزید طبی معاونین شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون کے لبنان کے صوبے نبطیہ میں کام کے دوران ایک سول ڈیفنس ٹیم کو نشانہ بنانے کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا تھا۔

لبنان کی وزرات صحت کے حالیہ بیان کے مطابق حملے میں کم از کم ایک طبی معاون شہید جبکہ دیگر 4 زخمی اور 2 لاپتا ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے ساحلی شہر ٹائر میں صبح کے وقت ایک الگ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک اور طبی معاون کو شہید کیا گیا، انہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک زخمی شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو کے کام میں مصروف تھے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزارت صحت ایک بیان جاری کیا جس میں ریسکیو کے دوران طبی عملے پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔

اسرائیلی فورسز کا ساحلی شہر ٹائر کو نشانہ بنانے کا اعلان

لبنان کی سرکاری خبر رساں ادارے ’نیشنل نیوز ایجنسی‘ کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے ٹائر شہر کے شمالی داخلی راستے پر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا، ایجنسی نے مزید تفصیلات کے بغیر حملے میں لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

این این اے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے نئے حملوں میں بیروت کے شمالی علاقوں جس میں جاموس اور خیام شامل ہیں ان کو نشانہ بنایا گیا۔

جنوبی بیروت کے علاقے چیہ میں فضائی حملہ

اس کے علاوہ صہیونی فورسز نے دوپہر کے وقت لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو ایک نئے فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فضائیہ جنوبی بیروت پر مستقل حملوں میں حزب اللہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کررہی ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد حماس کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں کم از کم 3 ہزار 445 افراد شہید اور 14 ہزار 599 زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024