• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ نوٹیفکیشن بھیجنے کی آزمائش

شائع November 16, 2024
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ نوٹیفکیشن رمائنڈر کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنے دوستوں کی جانب سے اسٹیٹس یا اسٹوری اپڈیٹ کیے جانے پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی واٹس ایپ اسٹیٹس یا اسٹوری شیئر کرے گا تو دوسرے صارف کے پاس نوٹیفکیشن چلا جائے گا، تاہم نوٹیفکیشن کو بند بھی کیا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کے پاس سیٹنگ میں جاکر اسٹیٹس یا اسٹوری رمائنڈر نوٹیفکیشنز کو بند کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگاکہ وہ سیٹنگ میں تمام کے بجائے محدود صارفین کے اسٹیٹس یا اسٹوری اپڈیٹ کے نوٹیفکیشن کو بھی آن کریں۔

اسٹوری یا اسٹیٹس اپڈیٹس رمائنڈر نوٹیفکیشن کی آزمائش تک محدود اینڈرائیڈ صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم مذکورہ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مذکورہ نوٹیفکیشن رمائنڈر فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا جیسے ابھی واٹس ایپ اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے کا نوٹیفکیشن فیچر کام کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024