• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

برسوں بعد رنگ میں اترنے والے مائیک ٹائسن کو یوٹیوبر کے ہاتھوں شکست

شائع November 16, 2024
— فوٹو: بی بی سی
— فوٹو: بی بی سی

برسوں بعد رنگ میں اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن کو ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں معروف یوٹیوبر جیک پاؤل نے شکست دے دی۔

ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا۔

مقابلے کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا اور ایک جج نے 72-80 اسکور دیا جبکہ دیگر دو ججز نے 73-79 اسکور دیا۔

58 سالہ مائیک ٹائسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔

جیک پال 27 برس کی عمر میں کافی پھرتیلے نظر آرہے تھے اور انہوں نے عمر رسیدہ باکسر کو اپنے مدمقابل ٹکنے نہ دیا۔

تیسرے راؤنڈ میں مائیک ٹائسن کو جب جیک پال نے پے دے پے مکے رسید کیے تو وہ اپنی جگہ کھڑے نہ رہ سکے۔

یہ جیک پال کے کیریئر کی بارہویں میچ میں گیارہویں فتح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024