• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

سندھ: صوبائی محکموں میں نئے ملازمین کو بھرتی کرنے سے روک دیا گیا

شائع November 16, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ نے آئندہ مالی سال 26-2025 میں صوبائی محکموں میں نئے ملازمین کو بھرتی کرنے سے روک دیا۔

گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ سےخریدی گئی نئی گاڑیوں کی بھی تفصیلات طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال میں صوبائی محکموں کو نئی بھرتیوں کے علاوہ نئے فرنیچر، نئی گاڑیاں، نئی مشینری، نئے ایئر کنڈیشن کے لیے پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئی، محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے صوبائی محکموں کو دو صفحات پر مشتمل پالیسی گائیڈ لائنز جاری کیں۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے تمام صوبائی محکموں سے رواں ماہ کے آخر تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے گزشتہ تین برسوں میں منظور شدہ پوسٹوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق عوامی خدمات کے لیے ناگزیر پوسٹوں پر مجبوری میں نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں جب کہ صوبائی محکمے ان پوسٹوں کی تفصیلات ارسال کریں جن کی ضرورت نہیں ہے۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے صوبائی محکموں سے گزشتہ تین برسوں میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ سے خریدی گئی نئی گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ ناکارہ قرار دی گئی گاڑیوں کی جگہ جو نئی گاڑیاں خریدی گئیں ان کے موٹر وہیکل انسپیکٹر کے سرٹیفکیٹ فراہم کیے جائیں۔

پالیسی گائیڈ لائن میں مزید کہا گیا کہ جو اشیا خریدی جائیں وہ حقیقی مارکیٹ قیمت پر ہی خریدی جائیں، اس کی تصدیق کے لیے دستاویزات فراہم کیے جائیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024