• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ چارلس سے بکنگھم پیلس میں ’یادگار ملاقات‘

شائع November 15, 2024
فوٹو بشکریہ انسٹا گرام
فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ سے مختصر مگر یادگار ملاقات 13 نومبر 2024 کو لندن میں ایک تقریب میں ہوئی جس کا اہتمام برطانوی شاہی گھرانے نے فلم اور ڈرامے کی نامور شخصیات کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا تھا۔

90 کی دہائی میں ’عروسہ‘ جیسے یادگار ڈرامے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نامور اداکار نے اس یادگار لمحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں عدنان صدیقی کو بادشاہ چارلس سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ برطانوی بادشاہ کو بھی ان کی گفتگو انہماک سے سنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اداکار نے پکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب کے دعوت نامے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

بعدازاں اپنی پوسٹ میں ’میرے پاس تم ہو‘ کے اداکار نے ملاقات کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہ کے ساتھ ملاقات ایک منفرد تجربہ رہا جہاں بادشاہ سلامت لوگوں کو پرسکون رکھنے کی خاص صلاحیت کے حامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز ایسے لوگوں سے نہیں ملتے جن سے ملاقات کی یادیں ہمارے ذہن میں تاابد باقی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025