• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شائع November 14, 2024
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے روشنی ڈالی کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں موجود ہیں اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکی گاڑی دیسی ساختہ بم کی زد میں آگئی تھی، جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ملتان اور 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق بارکھان سے تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024