• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کوہلو: قومی شاہراہ پرباراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین، بچوں سمیت 22 افراد زخمی

شائع November 14, 2024
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 4 شدید زخمیوں کو پنجاب ریفر کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رانا محمد دلاور اور اسسٹنٹ کمشنر فتح محمد سمیت دیگر انتظامی افسران پہنچ گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024