• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شمالی وزیرستان: گھر میں دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق، 5 خواتین اور بچے زخمی

شائع November 14, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے ایک گھر میں دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق جب کہ 2 خواتین اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی میں گھر کے اندر دھماکے سے کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ 2 دیگر خواتین اور 3 بچے زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، فی الحال دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024