• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نوازشریف

شائع November 14, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواشریف نے کہا ہے پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اگر ہماری گزشتہ حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو آج ملک میں بیروزگاری نہ ہوتی۔

لندن میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے، مریم نواز نے دو ماہ میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے 50 سے 60 ارب روپے خرچ کیے ہیں، شہباز شریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے، اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو آج ملک میں بیروزگاری نہ ہوتی اور کوئی غریب اور بے گھر نہ ہوتا، غلط فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوا، ملک اب ترقی کے سفر پر گامزن ہے، اللہ کرے کہ اس کے راستے میں کوئی خلل نہ ڈال سکے۔

میاں نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو اقتدار میں لایا تو گیا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پر فخر کرسکیں، اچھا ہوا قوم کو بدتمیزی اور بدتہذیبی والا کلچر دینے والے سے جان چھوٹ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024