• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

عامر خان کا شاہ رخ اور سلمان کو فلم پٹھان میں ساتھ دیکھ کر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا

شائع November 13, 2024
—فوٹو: نیوز18
—فوٹو: نیوز18

شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ فلم کے پوسٹ کریڈٹ منظر میں شاہ رخ اور سلمان کے دلچسپ کیمو نے مداحوں کا کئی سالوں پرانا خواب بھی پورا کیا۔

پٹھان فلم کے اس اہم ترین منظر میں شاہ رخ خان کا کردار سلمان خان سے کہتا ہے کہ ’ہمیں یہ کرنا پڑے گا، بھائی! یہ ملک کا معاملہ ہے اور ہم اسے بچوں پر نہیں چھوڑ سکتے‘۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم ’پٹھان‘ کے اس منظر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان نے پٹھان فلم پوری نہیں دیکھی لیکن انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کلپ دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

عامر خان نے پٹھان فلم پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام نوجوان اداکار فلم کا یہ منظر دیکھ کر واقعی پریشان ہو گئے ہوں گے مگر آپ شاہ رخ اور سلمان سے زیادہ پریشان بھی نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل براہ راست سوال و جواب کے دوران ایک مداح نے عامر خان سے ’پٹھان‘ جیسی ایکشن سے بھرپور فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مداح کی بات کا جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نے مسکرا کر جواب دیا تھا کہ شاہ رخ خان پہلے ہی پٹھان جیسی شاندار فلمیں بنا رہے ہیں، لہٰذا میں اپنے ’لاپتا لیڈیز‘ کے انداز پر قائم رہوں گا اور مجھے امید ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان فی الحال ’ستارے زمین پر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو ڈاؤن سنڈروم کے شکار افراد کی زندگیوں پر مبنی ٍفلم ہے۔

عامر خان کی آخری فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور اور مونا سنگھ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024